کھاتہ مینجمنٹ
ریگیولر ڈیلرز کے ساتھ سارا کام نقد نہیں ہوتا۔ آپ ادھار پر بھی مال بیچتے ہیں۔
ادھار کی انوائس
.Customer منتخب کریں (مثلاً City Autos)۔
.سسٹم ان کا موجودہ بیلنس دکھائے گا (Total Due)۔
.انوائس بنائیں۔
.Cash Received میں 0 لکھیں (یا جتنی رقم ملی)۔
.باقی رقم خود بخود ان کے کھاتے میں "نام" (Debit) ہو جائے گی۔صارفین کے لیے Credit Limit سیٹ کریں تاکہ ادھار ایک حد سے زیادہ نہ بڑھے۔
وصولی (Payment Recovery)
جب وہ بعد میں ادائیگی کریں:
.Sales > Payments میں جائیں۔
.کسٹمر منتخب کریں۔
.وصول شدہ رقم لکھیں۔
.سسٹم ان کے کھاتے سے رقم کاٹ لے گا۔